مسجدِ اقصی میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی، اردن کی مذمت

بدھ 4 جون 2025 13:13

عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)اردن کی وزارتِ خارجہ و غیر ملکی امور نے انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے مسجدِ اقصی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کارروائی کو اشتعال انگیز قرار دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق سینکڑوں اسرائیلی آبادکار قدیم شہر کے احاطے میں داخل ہو گئے جو مقبوضہ مشرقی یروشلم کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

وزارت نے آبادکاروں کے رویئے کو "اشتعال انگیز کارروائی قرار دیا جس کا مقصد مسجد میں زمان و مکاں کی نئی تقسیم مسلط کرنا ہے۔

"آباد کار اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں باقاعدگی سے اس جگہ کا دورہ کرتے ہیں اور اکثر سرکاری اہلکار اور انتہائی دائیں بازو کے وزرا بھی ان کے ہمراہ ہوتے ہیں۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان سفیان القضا نے کہا کہ آباد کاروں کی دراندازی "اسرائیلی پولیس کے تحفظ اور سہولت کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتی" اور اسرائیلی حکام سے "غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک طرزِ عمل روکنی" کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :