سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی ،اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی ، 4ملزمان گرفتار

بدھ 4 جون 2025 13:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی ، 4ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں سی سی ڈی کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں ۔سی سی ڈی کاہنہ نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑلی ۔

(جاری ہے)

سی سی ڈی پولیس نے 4ملزمان گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا۔ ملزمان سے جدید رائفلیں، درجنوں پسٹلز اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں ۔ سی سی ڈی کاہنہ نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔ترجمان سی سی ڈی نے کہا کہ سی سی ڈی ناجائز اسلحہ ، ڈالہ کلچر اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کررہا ہے۔