شہد کی ڈومنا، چھوٹی، پہاڑی اور یورپی مکھیاں پال کرآمدن میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، ماہرین جامعہ زرعیہ فیصل آباد

بدھ 4 جون 2025 13:18

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ شہد کی مکھیوں کی چار اقسام ڈومنا، چھوٹی، پہاڑی اور یورپی مکھی پال کر آمدن میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ماہرین زراعت نے بتایا کہ شہد کی مکھیوں کی سب سے کارآمدپیداوار شہد ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ شہد کے علاوہ یہ مکھیاں خالص موم پیدا کرتی ہیں جو بے شمار مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہد کی مکھی کا جمع کردہ سریش جراثیم کش ادویات میں استعمال ہوتا ہے، شہد کی مکھیاں پھل دار درختوں، پودوں، زرعی فصلوں، سبزیوں ، آرائشی پودوں، بیلوں،خود رو جھاڑیوں سے رس چوس کر شہد بناتی ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ شہد کی مکھیاں پالنے کیلئے ماہرین حشریات سے بھی معاونت حاصل کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :