حافظ آباد، 2 بچوں کے قتل میں ملوث ملزم نے خودکشی کرلی

فرائض میں کوتاہی ، غفلت پر 3 اہلکارمعطل ،انکوائری شروع کردی گئی،پولیس حکام

بدھ 4 جون 2025 13:53

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)حافظ آباد کے علاقے کسوکی میں دو بچوں کے قتل میں ملوث ملزم نے نہر میں کود کر خود کشی کرلی۔رپورٹ کے مطابق پولیس ملزم کو آلہ قتل کی برآمدگی کیلئے گاڑی میں لے جارہی تھی، ملزم نے کڑیالہ کے قریب ہتھکڑی سے ہاتھ نکال کر نہر میں چھلانگ لگادی۔

(جاری ہے)

ملزم نے دوران تفتیش اقرار کیا تھا کہ اس نے دونوں بچوں کو تشدد کر کے مارا اور لاشیں گھر میں رکھے صندوق میں چھپادیں تھی۔چھ روز قبل پولیس کو گھر میں صندوق سے 2 بچوں کی تشدد زدہ لاشیں ملی تھیں۔پولیس حکام کے مطابق فرائض میں کوتاہی اور غفلت پر 3 اہلکاروں کو معطل کردیا ہے، اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :