ہماری پالیسیاں عوامی فلاح پر مبنی ہیں،وزیرحکومت ٹیکنیکل ایجوکیشن

سمبڑیال ضمنی انتخاب میں (ن)لیگ کی کامیابی عوامی مقبولیت کا ثبوت ہے،سردار عامر الطاف

بدھ 4 جون 2025 14:46

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)وزیر حکومت ٹیکنیکل ایجوکیشن و مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیرسردار عامر الطاف خان نے کہا ہے کہ سمبڑیال ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پارٹی کی عوامی مقبولیت کا ثبوت ہے یہ جیت صرف ایک ٹریلر تھا اصل فلم ابھی باقی ہے عوام مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں عوام جانتے ہیں کہ ان کے بنیادی مسائل کا حل صرف مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے کیونکہ اس جماعت نے ہمیشہ عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبہ جات کو ترجیح دی ہے ملک میں جب بھی ترقی کے جال بچھائے گئے وہ صرف مسلم لیگ (ن) کے ادوارِ حکومت میں ممکن ہو سکاہمارا وژن واضح ہے خوشحال عوام ترقی یافتہ ریاست ہم نے عملی طور پر یہ ثابت کیا کہ ہماری پالیسیاں عوامی فلاح پر مبنی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک، موٹرویز، توانائی منصوبے، جدید تعلیمی ادارے، اور صحت کے شعبے میں ترقیاتی کام مسلم لیگ (ن) کے وژن کا حصہ تھے یہی وہ کارکردگی ہے جسے عوام نے پہچانا ہے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ن لیگ کے ساتھ ہے اور یہ حمایت ان کے ترقیاتی ایجنڈے کی توثیق ہے ن لیگ ایک نظریے اور خدمت کے جذبے کا نام ہے ہم نے ہمیشہ جمہوریت، پارلیمنٹ اور اداروں کی بالادستی کی بات کی ہے عوام آج بھی ہمارے ساتھ ہیں اور کل بھی ساتھ ہوں گے۔

سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ موجودہ حکومت ترقی کے سفر کو ہر صورت جاری رکھے گی اور نوجوانوں کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے جائیں گے ہم روزگار، تعلیم، صحت اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے مکمل حکمتِ عملی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیںعوام کا اعتماد مسلم لیگ (ن) پر قائم ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ان کے مسائل کا حل صرف مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک میں ترقی اور خوشحالی کی بات ہوتی ہے تو وہ مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں ہی ممکن ہوتی ہیریاست میں تعمیر و ترقی کا سفر جاری رکھا جائے گا اور عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی جائے گی۔