Live Updates

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے حکومت سے 10 ارب کا بجٹ مانگ لیا

بدھ 4 جون 2025 14:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نئے مالی سال کے بجٹ کے لیے تجاویز حکومت کو بھجوا دیں۔ذرائع کے مطابق اسپورٹس ڈپارٹمنٹ پنجاب نے حکومت سے مختلف اسکیموں کیلئے 10 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبائی محکمہ کھیل نے 10 ارب روپے سے 175 اسپورٹس اسکیمیں مکمل کرنے کا منصوبہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسٹیڈیم کی توسیع، ٹیبل ٹینس ایرینا، بورڈ گیمز ایریا، والی بال کورٹس بھی منصوبوں میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مجوزہ منصوبوں میں اسکواش کمپلیکس، بیس بال گراو?نڈ سمیت دیگر اسپورٹس کمپلیکس بھی شامل ہیں۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات