
ورلڈ باکسنگ کے صدر نے ایمان خلیف سے معافی مانگ لی
بدھ 4 جون 2025 19:45
(جاری ہے)
ورلڈ باکسنگ، جو کہ آئندہ اولمپک کھیلوں میں باکسنگ کے انتظام کی ذمہ دار نئی عالمی فیڈریشن ہے، نے تصدیق کی کہ صدر بورس وان ڈر فورسٹ نے الجزائر باکسنگ فیڈریشن سے رابطہ کر کے تحریری معذرت کی ہے۔
بورس وان ڈر فورسٹ نے لکھا کہ میں آپ سب کو ذاتی طور پر ایک باقاعدہ معذرت پیش کر رہا ہوں اور تسلیم کرتا ہوں کہ ایمان خلیف کی نجی معلومات کا تحفظ کیا جانا چاہیے تھا۔انہوں نے مزید لکھا کہ امید کرتے ہیں کہ آپ سے ذاتی طور پر رابطہ کر کے ہم آپ اور آپ کے ایتھلیٹس کے لیے اپنے سچے احترام کا اظہار کر رہے ہیں۔ورلڈ باکسنگ نے اپنی نئی حالیہ پالیسی میں کہا ہے کہ یکم جولائی سے تمام باکسرز کے لیے جنس کا ٹیسٹ لازمی ہوگا تاکہ تمام شرکا کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے اور مرد و خواتین کے لیے برابری کا میدان فراہم کیا جا سکے۔واضح رہے کہ الجیریا کی باکسر ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک ہوئی تھی جس میں انکشاف ہوا تھا کہ وہ خاتون نہیں بلکہ مرد ہیں، جس کے بعد انہوں نے میڈیکل رپورٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
اولمپک میڈلسٹ کے گھر ڈکیتی؛ کروڑوں کا سامان چوری
-
محمد عباس کے کائونٹی کرکٹ معاہدے میں توسیع
-
میں چاہتا ہوں پاکستانی کرکٹ ٹیم قوم کا فخر بنے : مائیک ہیسن
-
انگلینڈ انڈیا ٹیسٹ سیریز کو ’اینڈرسن ٹنڈولکر ٹرافی‘ کا نام دیدیا گیا
-
بھگڈر کا معاملہ، رائل چیلنجر بنگلورو کے ملازمین گرفتار
-
رسجا افتتاحی اجلاس میں معرکہ حق میں تاریخی فتح ر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی
-
بابر، رضوان، شاہین کی چھٹی؟، پی سی بی ابھرتے ہوئے نوجوان بیٹرز کی پشت پناہی کرنے لگا
-
پی ایس ایل کو 'مزید مارکیٹنگ' کی ضرورت ہے : مارک نکولس
-
جینڈر ٹیسٹ کا خوف ، الجزائری باکسر ایمان خلیف نے باکسنگ ایونٹ چھوڑ دیا
-
ہاکی فیڈریشن نے کوالالمپور میں ہوٹل کی رہائش کے لیے حکومت سے فنڈز مانگ لیے: ذرائع
-
پاکستان کرکٹ کی تاریخ سے واقف ہوں، مائیک ہیسن نے خود سے جڑی توقعات سے پردہ اٹھا دیا
-
وکٹری پریڈ میں بھگدڑ سے مرنیوالوں کی ذمہ دار رائل چیلنجرز بنگلور قرار، کوہلی کی فرنچائز پر ایف آئی درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.