Live Updates

محمد عباس کے کائونٹی کرکٹ معاہدے میں توسیع

جمعہ 6 جون 2025 22:00

محمد عباس کے کائونٹی کرکٹ معاہدے میں توسیع
ناٹنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس کے کائونٹی کرکٹ معاہدے میں توسیع ہوگئی ہے۔محمد عباس ناٹنگھم شائر کائونٹی کو سیزن کے باقی میچز کیلئے بھی دستیاب ہوں گے، توسیع کے لیے معاہدہ طے پاگیا ہے۔محمد عباس کو کوئی انٹرنیشنل کمٹمنٹ نہ ہوئی تو ستمبر تک تمام میچز کھیلیں گے، نئے معاہدے کے مطابق محمد عباس جون اور جولائی میں کائونٹی کے 2،2 میچز کے لئے دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستانی فاسٹ بولر نے ناٹنگھم شائر کی طرف سے پہلے سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 3 میچز میں 16 وکٹیں حاصل کیں۔محمد عباس کے مطابق میرا کائونٹی کے ساتھ مئی اور ستمبر میں 3،3 میچز کا معاہدہ تھا،اب میں جون اور جولائی میں 2،2 میچز مزید کھیلوں گا۔انہوں نے کہا کہ عید کے فوری بعد دوبارہ کائونٹی کرکٹ کے لئے انگلینڈ روانہ ہو جائوں گا، ناٹنگھم شائر کے ساتھ مزید معاہدے پر میں بہت خوش ہوں، کائونٹی کے ساتھ بہت لطف اندوز ہو رہا ہوں۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :