وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر کی چیئرمین ٹیوٹا مہر شاہد زمان لک سے ملاقات

ملاقات کے دوران مختلف کمپیوٹر سے متعلقہ سکلز اور پروگرامز کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

بدھ 4 جون 2025 20:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) رسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے چیئرمین ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) مہر شاہد زمان لک سے ملاقات کی، جس میں ملک میں جدید کمپیوٹر سکلز کے فروغ اور فنی تربیت کے شعبے میں باہمی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران دونوں اداروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یو ای ٹی اور ٹیوٹا مشترکہ طور پر ایسے پروگرامز کا آغاز کریں گے جن کے ذریعے نوجوانوں کو جدید آئی ٹی اور کمپیوٹر مہارتوں سے لیس کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں ٹیوٹا کے جاری منصوبوں اور مستقبل کے پروگرامز کو یو ای ٹی کے تعلیمی و تحقیقی وسائل کے ساتھ منسلک کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ آج کی ڈیجیٹل دنیا میں کمپیوٹر سکلز ہر طالبعلم کے لیے ناگزیر ہو چکی ہیں، اور یو ای ٹی ٹیوٹا کے ساتھ مل کر ملک میں مہارت پر مبنی تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل انجینئرنگ ڈاکٹر محمد شعیب سمیت دیگر سینئر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔ یہ اشتراک نہ صرف طلبا کے کیریئر کے نئے مواقع پیدا کرے گا بلکہ قومی ترقی کے اہداف کے حصول میں بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔