وزیرتعلیم کا یوٹرن، بڑی کلاسز کے تعلیمی ادارے کھل گئے

پیر 18 اگست 2025 21:38

وزیرتعلیم کا یوٹرن، بڑی کلاسز کے تعلیمی ادارے کھل گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2025ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کے برعکس یوٹرن لیتے ہوئے پنجاب بھر میں بڑی کلاسز کے تعلیمی ادارے آج سے کھول دیے۔پنجاب میں اڑھائی ماہ بعد میٹرک اور انٹر کے طلبہ کے لیے نصابی سرگرمیوں کا آغاز ہوا، تاہم پہلے روز اسکولوں میں طلبہ کی حاضری 50 فیصد سے بھی کم رہی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیر تعلیم نے چند روز قبل موسم گرما کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اسکول یکم ستمبر سے کھلیں گے، مگر بعد ازاں نظرثانی شدہ فیصلے کے مطابق صرف بڑی کلاسز کے ادارے 18 اگست سے کھول دیے گئے ہیں۔

پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکول یکم ستمبر ہی سے کھلیں گے جبکہ حکام کے مطابق موسم کی صورتحال اور تعلیمی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا۔