انٹر ،میٹرک کے خراب نتائج پر سخت کارروائی ہوگی‘وزیر تعلیم کی تنبیہ

9ویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان 20اگست کو کیا جائے گا ‘ رانا سکندر حیات

ہفتہ 16 اگست 2025 16:53

انٹر ،میٹرک کے خراب نتائج پر سخت کارروائی ہوگی‘وزیر تعلیم کی تنبیہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ میٹرک اورانٹر کے خراب نتائج پر اساتذہ اور سکول سربراہان کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ۔

(جاری ہے)

وزیر تعلیم نے بتایا کہ 20اگست کو9ویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان کیا جائے گا،اچھے نتائج پر اساتذہ اورسکول سربراہان کو انعام دئیے جائیں گے ،انعامات کے حوالے سے جلد اعلان کیا جائے گا۔