لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں پوسٹ گریجوایٹ داخلے شروع

ایم ایس، ایم فل، ایم ایڈ سمیت دیگر پروگرامز میں درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 ستمبر ًتحریری ٹیسٹ و انٹرویو شیڈول جاری، میرٹ لسٹ 26 ستمبر کو اپ لوڈ ہوگی، یونیورسٹی انتظامیہ

پیر 18 اگست 2025 22:55

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں پوسٹ گریجوایٹ داخلے شروع
ٰ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2025ء) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں پوسٹ گریجوایٹ سطح کے داخلے آج سے شروع ہو گئے ہیں۔ یونیورسٹی کی 7 فیکلٹیز مختلف مضامین میں ایم ایس، ایم فل، ایم ایڈ سمیت دیگر پروگرامز میں داخلے آفر کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان یونیورسٹی کے مطابق امیدواروں کو آن لائن فارم مکمل کرنا ہوگا جبکہ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ تحریری ٹیسٹ اور انٹرویوز کا شیڈول یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔داخلوں کی میرٹ لسٹ 26 ستمبر کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہوگی جبکہ پراسیسنگ فیس اور ریگولر فیس جمع کرانے کا سارا عمل آن لائن ہوگا۔پوسٹ گریجوایٹ کلاسز کا آغاز 10 اکتوبر سے کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :