لاہوربورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل کرنے پر تین امیدواروں کے خلاف مقدمات درج

بدھ 4 جون 2025 21:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) لاہور بورڈ کے سپیشل سکواڈز نےانٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل کرنے پر تین امیدواروں کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے۔کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور محمد زاہد میاں نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ( ون) کے سالانہ امتحانات میں کمپوٹر سائنسں کے پرچہ کے دوران نقل کرنے پرتین امیدواروں کے خلاف یو ایم سی کیس بنا دیئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ ہائی سکول کنگن پور ضلع قصور میں امیدوار محمد جنید رول نمبر 866675، نوید احمد رولنمبر 866675 اور امیدوار رمضان اقبال ر ول نمبر672611کے خلاف یو ایم سی کیس بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کو شفاف بنانے کے لیے پرعزم ہیں، نقل کرنے والے امیدواروں کی کوئی جگہ نہیں، روزانہ کی بنیاد پر جعلی ونقل کرنے والے امیدواروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :