تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے نہم سیشن 2025-27میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی

بدھ 4 جون 2025 21:37

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کی طرف سے تعلیمی اداروں میں جماعت نہم سیشن 2025-27میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈیرہ غازی خان بورڈ کے مطابق نئے شیڈول کے تحت اداروں میں داخلہ، آن لائن ڈیٹا انٹری، بنک میں فیس جمع کرانے او رہارڈ کاپی بورڈ آفس میں جمع کرا نے کیلئے 20جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ،اسی طرح 600 روپے فی طالبعلم لیٹ فیس کے ساتھ 21جون سے 4جولائی تک داخلہ بھجوایا جا سکے گا۔مزید معلومات کیلئے دفتر بورڈ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :