گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں ریسرچ پروڈکٹویٹی ایوارڈ2024ء کی تقریب

بدھ 4 جون 2025 22:18

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2025ء)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں ریسرچ پروڈکٹویٹی ایوارڈ2024ء کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 96 ، اساتذہ کو تحقیق میں نمایاں کارکردگی پر اعزازات دیئے گئے۔ مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغہ امتیاز) نے تحقیق کے تخلیقی پہلو اور اس کے مؤثر ابلاغ میں توازن کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ عالمی مسائل سے ہم آہنگ معیاری تحقیق کریں اور بین الاقوامی جرائد میں اشاعت کو ترجیح دیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق میں مقدار سے زیادہ معیار کو ترجیح دیں اور اسے اپنے پیشہ ورانہ سفر کا لازمی جزو بنائیں۔ ڈاکٹر کنول نے تحقیق میں اخلاقی اصولوں پر مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

مزید برآں، انہوں نے آئندہ شائع ہونے والی تحقیق کے لئے جدید تربیتی نشستوں کے انعقاد کا اعلان بھی کیا۔ملین کے چیک تقسیم کئے گئی1.8 مختلف فیکلٹیز سے محققین کو تقریب میں نمایاں ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر نصرت شفیق، ڈاکٹر سمیرا انور (سائنس و ٹیکنالوجی)، ڈاکٹر صائقہ صادق، ڈاکٹر نوشین سید (مینجمنٹ سائنسز)، ڈاکٹر اسماء عزیز، ڈاکٹر نصرت زہرہ (آرٹس و ہیومینٹیز ) ، ڈاکٹر مدیحہ اور ثناء خان شامل تھیں۔