لاڑکانہ ،ایم بی بی ایس گریجویٹس کیلئے ایک سالہ ہائوس جاب ٹریننگ کا شیڈول جاری

بدھ 4 جون 2025 23:30

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) چانڈکا میڈیکل کالج ہسپتال لاڑکانہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیاز احمد ڈہر نے چانڈکا میڈیکل کالج ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے سالانہ بیچ 48، سیشن 2026-2025 کے ایم بی بی ایس گریجویٹس کیلئے ایک سالہ ہائوس جاب ٹریننگ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے تحت ہائوس جاب کے لیے درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جون 2025 مقرر کی گئی ہے جبکہ انٹرویوز 21 جون کو ہوں گے اور ہائو س جاب ٹریننگ یکم جولائی 2025 سے شروع ہوگی۔

خواہشمند گریجویٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ کے اندر فارم جمع کروا کر انٹرویو میں شرکت کریں۔ درخواست فارم ہائوس جاب سیکشن، ایڈمنسٹریشن بلاک سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انٹرویوز ایم ایس آفس میں ہوں گے، انٹرویو میں شرکت نہ کرنے والے امیدواروں کو ہائوس جاب کے لیے منتخب نہیں کیا جائے گا۔ انٹرویو کے لیے امیدواران کو ٹی اے،ڈی اے نہیں دیا جائے گا، نہ ہی علیحدہ لیٹر جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :