فیصل آباد: تھانہ سمن آباد کے علاقہ ستارہ کالونی میں واردات کی نیت سے گھر میں داخل ہونے والی دو مسلح ڈاکو حسینائیں پکڑی گئیں

جمعرات 5 جون 2025 11:10

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)تھانہ سمن آباد کے علاقہ ستارہ کالونی میں واردات کی نیت سے گھر میں داخل ہونے والی دو مسلح ڈاکو حسینائیں پکڑی گئیں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے خواتین ڈاکوئوں سے بازپرس شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ دو مسلح خاتون ڈاکو رخسانہ بی بی اور مسکان بی بی ستارہ کالونی میں فاروق کے گھر داخل ہوئیں اور اسکی اہلیہ عائشہ بی بی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر سب کچھ حوالے کرنے کو کہا تو اسی دوران ان کا عزیز بھی گھر پہنچ گیا تو انہوں نے دونوں خواتین کو قابو کر لیا اور اس کے ہاتھ میں پکڑا ہوا پسٹل بھی مبینہ طور پر جعلی نکلا، تاہم اہل خانہ نے مذکورہ خاتون ڈاکوئوں کو درگت بنانے کے بعد حوالہ پولیس کر دیا۔

جبکہ ان کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ تاہم پولیس نے پکڑی جانیوالی خواتین ڈکیت کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :