انگلینڈ ویمنز نے ویسٹ انڈیز ویمن کو دوسریون ڈے میں 143 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

جمعرات 5 جون 2025 15:00

لیسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)انگلینڈ ویمن نے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں مہمان ویسٹ انڈیز ویمن کو بڑے مارجن 143رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔انگلینڈ کی ایمی جونزاور ٹامی بیومونٹ شاندار بیٹنگ نے انگلینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ایمی جونزنے 129 اور ٹامی بیومونٹ نے 106 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔

میزبان انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے پہلے کھیل کر 6 وکٹوں پر 366 رنز بناکر ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 367 رنز کا ہدف دیا، جسے ویسٹ انڈیز کی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ انگلینڈ کی ایمی جونز کو شاندار بلے بازی پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔گریس روڈ، لیسٹر میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ ویمن نے ٹاس جیت کر پہلیبیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 367 رنز کا ہدف دیا۔ میزبان ویمنز ٹیم کی بلے باز ایمی جونزنے 129 اور ٹامی بیومونٹ نے 106 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ ایما لیمب 55 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بلے باز رہیں۔ویسٹ انڈیز ٹیم کی جانب سیکرشمہ رامہراک اور عالیہ علینہ نے 2،2 جبکہ جینیلیا گلاسگو اورایفی فلیچرنے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 367 رنز کا پہاڑ جیسا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 45.4اوورز میں 223رنز بناسکی۔ریلیانا گریمونڈ53 اور جینیلیا گلاسگو 44 ،چیری این فریزر24 اورسٹیفنی ٹیلر 20 رنز بناسکیں۔یوں انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم کو نہ صرف بڑے مارجن 143 رنز سے شکست دے دی بلکہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کرلی۔انگلینڈ کی جانب سیایلس کیپسی نے 3،لارین فائلر اورلنسی سمتھ نے دو، دو جبکہ لارین بیل،کیٹ کروس اور ایلس ڈیوڈسن رچرڈز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ انگلینڈکی ایمی جونز کو عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :