
حکومت کا نیٹ میٹرنگ پالیسی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، سمری تیار کر لی گئی
نیٹ میٹرنگ پا لیسی کو بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ سے منظور کرایا جائے گا، صارف کو 22 روپے فی یونٹ کی بجائے 10 روپے نقد ادائیگی کی تجویز دی گئی ہے
فیصل علوی
جمعرات 5 جون 2025
15:01

(جاری ہے)
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا تھا جس میں نیٹ میٹرنگ ریگولیشز کے حوالے سے غور کیا گیا۔
حکومت نے نیٹ میٹرنگ ریگولیشز کے حوالے سے کوئی بھی تبدیلی سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔اجلاس میں سولر ایسوسی ایشن، صوبائی حکومتوں کے نمائندے اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی تھی۔ وفاقی وزیر توانائی کی زیر صدارت اجلاس میں سٹیک ہولڈرز کی جانب سے دی گئی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ حکومت کسی بھی کاروبار کو نقصان نہیں پہنچائے گی۔ ریگولیشز میں کوئی بھی تبدیلی صارفین کے تحفظ کو مدنظر رکھ کر کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ 2017-18میں انہوں نے خود نیٹ میٹرنگ کو متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا اور اس وقت یہ نظام ابتدائی مرحلے میں تھا اب جبکہ نیٹ میٹرنگ کا دائرہ وسیع ہو چکا ہے اس کے گرڈ پر سنجیدہ اثرات مرتب ہو رہے ہیں جن کا بروقت تدارک ضروری ہے۔سٹیک ہولڈرز قومی گرڈ کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات کو مدنظر رکھا جائے گا۔وفاقی وزیر برائے توانائی کامزید یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت نے 9000 میگاواٹ کے مہنگے اور غیر ضروری منصوبوں کو ختم کیاجو بجلی کے نظام پر بوجھ بن رہے تھے۔مزید اہم خبریں
-
9 مئی مقدمات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کہاں ہے؟
-
اس وقت ملک میں عدالتی نظام منہدم ہو چکا
-
فیلڈ مارشل نے ہدایت کی کہ جب تک معاملات حل نہ ہوں کسی تاجر کو ہراساں نہ کیا جائے
-
9 مئی کیسز، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 9 ملزمان کو 10 سال قید کی سزا
-
9 مئی کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ جائیں گے
-
سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کر گئے
-
9 مئی کیس میں آج کی سزائیں دراصل سزاؤں کا ایک ریلہ ہے
-
سانحہ 9 مئی ایک حقیقت ہے اگر پراسیکیوشن نہیں ہوگی تو ریاست مذاق بن جائے گی
-
غزہ میں خوراک کی فراہمی مہم میں ’کریم‘ کی مدد
-
طوفانی سیلابوں سے موسم بارے پیشگی اطلاع کی اہمیت اجاگر، ڈبلیو ایم او
-
یو این اداروں کا ایشیا پیسیفک میں مہاجرین کو ہنرمند بنانے کا منصوبہ
-
غزہ: حصول خوراک کی کوشش میں 67 مزید فلسطینی اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.