نیشنل پارٹی عوامی خدمت،جمہوری اقدار اور اصولی سیاست پر یقین رکھتی ہے،ڈاکڑ عبدالمالک بلوچ

جمعرات 5 جون 2025 16:06

سانگھڑ میں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی عوامی خدمت،جمہوری اقدار اور اصولی سیاست پر یقین رکھتی ہے ۔یہ بات انھوں نےجمعرات کو تربت میں نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے نیشنل پارٹی کے صوبائی و ضلعی قائدین سے تنظیمی معاملات، علاقائی مسائل اور پارٹی کی موجودہ سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو کی۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ پارٹی کا مخلص رکن ہی نیشنل پارٹی کا سرمایہ ہیں، ان کی محنت اور جدوجہد ہی پارٹی کو مضبوط بناتی ہے اس لیے ناگزیر ہے کارکنان اپنے صفوں کو منظم کریں اور جمہوری وسیاسی انداز میں اپنے حقوق کے حصول کی جدوجھد تیز کریں۔