ہری پور،پولیس نے عید الاضحیٰ کے لیے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا

جمعرات 5 جون 2025 16:06

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) ہری پور پولیس نے عید الاضحیٰ کے لیے سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا،ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ہری پور فرحان خان کی زیر صدارت جمعرات کے روز اعلیٰ سطح میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن جمیل الرحمان سمیت سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی،میٹنگ کے دوران ضلع بھر کے مجموعی امن و امان اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،ڈی پی او نے پولیس افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر سیاحتی مقامات،مویشی منڈیاں اور مساجد کی سکیورٹی کیلے 900 سے زائد پولیس افسران و جوان تعینات کیے جائیں گے،عید کی نماز کیلے ضلع بھر کے بڑی مساجد اور عید گاہوں پر پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹیاں سر انجام دینگے،سیاحتی مقامات پر اضافی نفری تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں،امن و امان کے قیام کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،ڈی پی او نے عوام الناس کے نام پیغام میں کہا ہے کہ عید کے ایام میں اپنے گھروں کو خالی نہ چھوڑ کر جائیں،اپنی گاڑیوں کو مخفوظ مقام پر کھڑا کریں یا کسی زمہ دار شخص کے حوالے کریں،اپنے اردگرد مشکوک افراد،اشیاء،گاڑی اور بیگ وغیرہ سمیت کسی بھی قسم کی مشکوک اور غیرقانونی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اورکسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مقامی پولیس یا کنٹرول روم 0995.920109 پر اطلاع دیں۔