بھمبر،عید قربان سے قبل عوامی ریلیف کے لیے اقدامات جاری

جمعرات 5 جون 2025 17:44

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)عید قربان سے قبل عوامی ریلیف کے لیے اقدامات جاری،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی ہدایت پر پولیس و مجسٹریٹ متحرک،ایس ڈی ایم محمدعیص بیگ نے بازاروں پرچھاپے مارے،پرائس کنٹرول عمل درآمد کرایا۔

(جاری ہے)

پبلک ٹرانسپورٹ کی خصوصی پٹرتال کی کرایوں کی پٹرتال گاڑیوں کی فٹنس کو دیکھا اس موقع پر مسافروں سے استفسار کیاکہ اگر کسی کو شکایات ہیں تو وہ بتائے تحت ضابطہ کاروائی کریں گے ایس ڈی ایم نے کہاکہ ٹرانسپورٹرز مسافروں کاخیال کریں حکومتی احکامات پرعمل کریں ورنہ سخت کاروائی کاسامنا کریں۔ وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کے احکامات پر عوامی ریلیف کے لیے متحرک ہیں۔