فیصل آباد، اوباش افراد نے 7خواتین اور3نوجوانوں کو اغواء کر لیا‘ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع

جمعرات 5 جون 2025 22:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2025ء) اوباش افراد نے 7خواتین اور3نوجوانوں کو اغواء کر لیا‘ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

آن لا ئن کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ 4ج ب کے رہائشی خضر حیات کی اہلیہ(ظ)، ملت ٹائون کے علاقہ202ر ب کے ذیشان کی اہلیہ(الف)، ملت ٹائون کے علاقہ مانانوالہ کے مبارک کی اہلیہ(ش) کو نامعلوم، صدر کے علاقہ ابن مریم کالونی کی آسیہ بی بی کی بیٹی (چ) کو ندیم وغیرہ، جڑانوالہ کے علاقہ احمد پارک کے ابرار حسین کی ہمشیرہ (ت) کو نامعلوم، جڑانوالہ کے علاقہ240گ ب کے ریاست علی کی بیٹی(ر) کو وقاص وغیرہ، سمندری کے علاقہ197گ ب کے شہباز کی بیٹی(ع) کو نامعلوم، رضا آباد کے علاقہ بسم اللہ ٹائون کے محمد دین کا بھائی محمد سعید، نشاط آباد کے علاقہ100ج ب کی آسیہ خاوند اور ملت ٹائون کے علاقہ196 ر۔

ب کے سرفراز کا بیٹا گھر سے کام پر گئے واپس نہ آئے‘ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :