دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعرات 5 جون 2025 22:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2025ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں آج پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی: دریا: سندھ (تربیلاکے مقام پر): آمد76 ہزار 800کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 55 ہزار کیوسک، کابل(نوشہرہ کے مقام پر): آمد 23 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 23 ہزار 100 کیوسک، خیرآباد پل:آمدایک لاکھ 66 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 66 ہزار 700 کیوسک،جہلم (منگلاکے مقام پر):آمد 33 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 35 ہزارکیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر): آمد19 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 3 ہزار کیوسک۔

بیراج: جناح: آمد ایک لاکھ 87 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 79 ہزار 400 کیوسک، چشمہ:آمدایک لاکھ 94 ہزار900 کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 80 ہزار کیوسک، تونسہ: آمد ایک لاکھ 80 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 53 ہزار 600 کیوسک،گدو:آمدایک لاکھ42 ہزار 900 کیوسک او ر ا خر اج ایک لاکھ 24 ہزار 400کیوسک، سکھر: آمدایک لاکھ 4ہزار 200 کیوسک اور اخراج 60ہزار 600 کیوسک، کوٹری:آمد 54ہزار 700 کیوسک اور اخراج 27 ہزار 600 کیوسک، تریموں: آمد 18 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 3 ہزار 200کیوسک، پنجند: آمد 11 ہزار 900 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر: تربیلا: ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1465.32 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.621 ملین ایکڑ فٹ۔ منگلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1163.70 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.291 ملین ایکڑ فٹ۔

چشمہ: ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.70 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.132 ملین ایکڑ فٹ۔ تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل گزشتہ صبح 6 بجے کی ہے۔