ةشناختی کارڈ بلاک ہونے کیخلاف سابق بریگیڈیئر جاوید اکرم کی درخواست پر نادرا حکام سے جواب طلب

جمعرات 5 جون 2025 20:20

ٰلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے شناختی کارڈ بلاک ہونے کیخلاف سابق بریگیڈیئر جاوید اکرم کی درخواست پر نادرا حکام سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سمیر کھوسہ نے موقف اپنایا کہ نادرا نے سیاسی بنیادوں پر شناختی کارڈ بلاک کردیا ہے لیکن وجوہات نہیں بتا ئی گئیں، شناختی کارڈ بلاک ہونے کا پتہ نجی بنک اکائونٹ غیر فعال ہونے سے پتہ چلا، استدعا ہے کہ عدالت نادرا کو شناختی کارڈ بلاک کرنے کی وجوہات فراہم کرنے کا حکم دے، عدالت نجی بنک کو بنک اکائونٹ بحال کرنے کا حکم دے۔