Live Updates

عید پر غیر معمولی ہیٹ ویوو کا امکان

کئی دن تک ہیٹ ویوو جاری رہنے کے امکان کے پیش نظر شہریوں کو خبردار کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 جون 2025 21:00

عید پر غیر معمولی ہیٹ ویوو کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2025ء) عید پر غیر معمولی ہیٹ ویوو کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں عید کے دن سے غیر معمولی گرمی کی لہر کے اثرانداز ہونے کا امکان ہے، کئی دن تک ہیٹ ویوو جاری رہنے کے امکان کے پیش نظر شہریوں کو خبردار کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں 7سے 12جون کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں بھی انہیں ایام میں ہیٹ ویوو کا امکان ہے۔ اس صورتحال میں پنجاب اور خیبرپختونخواہ تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔ خبردار کیا گیا ہے کہ عید کے دوران درجہ حرارت معمول سے 5سے 7ڈگری سینٹی گریڈ مزید بڑھنے کا امکان ہے، جنوبی و وسطی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

(جاری ہے)

شدید گرمی کے باعث گرد و غبار اور تیز ہواں کا بھی خدشہ ہے، گرمی اور خشک موسمی حالات سے ہیٹ سٹروک اور آبی ذخائر پر پانی کے دباو کا بھی امکان ہے۔

گرمی کی شدت سے بالائی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار میں اضافہ ممکن ہے، عوام کو غیر ضروری طور پر سورج کی روشنی سے بچنے اور پانی کا استعمال بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کسانوں کو فصلوں کی کٹائی کے دوران احتیاط برتنے اور جانوروں کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ بچے صبح 10 سے شام پانچ کے اوقات میں براہ راست سورج میں نہ نکلیں، تمام متعلقہ ادارے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :