مالاکنڈ ،نہر میں نہانے والے 4افراد ڈوب گئے، 3جاں بحق

جمعرات 5 جون 2025 21:00

مالاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں بچے سمیت چار افراد ڈوب گئے جن میں سے 3جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے مطابق غوطہ خور اور میڈیکل ٹیم نے اطلاع پر موقع پر پہنچ کر نہر میں مقامی افراد کے ہمراہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا اور چاروں افراد کو نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال درگئی منتقل کیا۔ہسپتال منتقل ہونے پر 32سالہ عالمزیب، 26سالہ بلال، ارمان 6سالہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی۔حادثے میں ڈوبنے والا سلمان عمر 17سال کو طبی امداد دی جارہی ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :