چیف ٹریفک آفیسر پشاور کا مختلف مویشی منڈیوں کا دورہ، ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا

جمعہ 6 جون 2025 11:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے پشاور میں قائم لالا کالا، رنگ روڈ اور سربند مویشی منڈیوں کا دورہ کیا ۔ چیف ٹریفک آفیسر نے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا اور ٹریفک حکام کو منڈیوں کے باہر ٹریفک رواں دواں رکھنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ مویشی منڈیوں کے باہر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کے قیام سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے ٹریفک حکام غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز قائم کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کریں جبکہ نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کریں تاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل نہ پڑے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم مویشی منڈیوں کے باہر ٹریفک اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔انہوں نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ شہر بھر میں قائم منڈیوں کے باہر ٹریفک کا نظام رواں دواں رکھنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت سے گریز کریں بصورت دیگر محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :