لاہور ، چند روز قبل پولیس کی حراست سے فرار ہونے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

جمعہ 6 جون 2025 15:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (اے وی ایل ایس )اقبال ٹائون نے بڑی کارروائی کر کے چند روز قبل ہنجروال پولیس کی حراست سے فرار ہونے والا ملزم علی حیدر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ملزم وہیکل سنیچنگ، موٹرسائیکلز چوری کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا ، ملزم چند روز قبل آمنہ پارک سے شہری وقاص کی موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہو گیا تھا ،گرفتار ملزم کو سی سی ٹی وی فورٹیج میں واردات کرکے فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

سی سی ڈی پولیس نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلی جنس اور پروفیشنل سکلز کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا ۔حکام نے کہا کہ سی سی ڈی پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت اور جرائم پیشہ افراد کی سر کوبی کے لیے کوشش جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :