جینڈر ٹیسٹ کا خوف، باکسر ایمان خلیف نے باکسنگ ایونٹ چھوڑ دیا

جمعہ 6 جون 2025 16:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)الجزائر کی اولمپک چیمپئن باکسر ایمان خلیف نے نیدرلینڈز میں ہونے والے اینڈہوون باکسنگ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 26 سالہ ایمان خلیف نے پہلے ایونٹ میں شرکت کا ارادہ ظاہر کیا تھا اور باکسنگ رنگ میں واپس آنا چاہتی تھیں تاہم اٴْنہوں نے نیدرلینڈز کے ایونٹ کے لیے رجسٹریشن نہیں کروائی، اس ایونٹ میں شرکت کیلیے رجسٹریشن کروانے کی ڈیڈ لائن جمعرات تھی۔

اس حوالے سے ٹورنامنٹ میڈیا ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ایمان خلیف کا ہے، ہمارا فیصلہ نہیں۔ورلڈ باکسنگ نے تمام باکسرز کے لیے جینڈر ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے اور ورلڈ باکسنگ نے ایمان خلیف کا نام لے کر کہا تھا کہ کسی بھی مقابلے سے قبل باکسرز کا جینڈر ٹیسٹ ہوگا۔

(جاری ہے)

ورلڈ باکسنگ کو جنس کا ٹیسٹ لازمی قرار دیے ابھی ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا کہ ایمان خلیف کا نیدرلینڈز میں ہونے والے اینڈہوون باکسنگ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ سامنے آگیا۔

یاد رہے کہ الجزائر کی ایمان خلیف نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا تاہم ایونٹ کے دوران وہ صنف کے حوالے سے تنازع کا شکار ہوگئی تھیں جس کے بعد سے خواتین باکسنگ مقابلوں میں شرکت کیلئے ان کی اہلیت پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :