نیر حسین بخاری کا سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 6 جون 2025 16:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)سیکرٹری جنرل۔پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیر حسین بخاری نے سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیا میں نیئر بخاری نے کہاکہ مرحوم کے والد سینیٹر شمیم آفریدی بھائی ،پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی اور دیگر لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ مرحوم عباس آفریدی منجھے ہوئے سیاستدان اور پارلیمنٹرینز تھے۔ انہوںنے کہاکہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عباس آفریدی مرحوم کے درجات بلند کرے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

متعلقہ عنوان :