Live Updates

وزیراعلی مریم نواز شریف کا اشیاء خوردونوش کے نرخ میں کمی کے رحجان پر اظہار اطمینان

صوبہ بھر میں ٹماٹر،پیاز،دھنیا،پودینا،لیموں،لہسن،ادرک،مرچ،آلو سمیت دیگر سبزیاں سستی پچھلے سال کی نسبت لیموں کی قیمت 85روپے،ہری مرچ میں 10،ادرک 60،پودینا،دھنیا کے نرخ کم وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر سبزیوں کی سپلائی مینجمنٹ میں بہتری،عید کیلئے زیادہ سبزیاں پہنچ گئیں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا 9ضروری سبزیوں کے کم نرخ برقرار رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کا حکم

جمعہ 6 جون 2025 17:49

وزیراعلی مریم نواز شریف کا اشیاء خوردونوش کے نرخ میں کمی کے رحجان پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اشیاء خوردونوش کے نرخ میں کمی کے رحجان پر اطمینان کا اظہار کیاہے۔ صوبہ بھر میں ٹماٹر، پیاز، دھنیا، پودینا، لیموں، لہسن،ادرک،مرچ،آلو سمیت دیگر سبزیاں سستی ہوگئیں۔پچھلے سال کی نسبت لیموں کی قیمت 85روپے،ہری مرچ میں 10،ادرک 60،پودینا،دھنیا کے نرخ کم ہے۔

آلو15روپے،پیاز75روپے،ٹماٹر 5روپے،دیسی لہسن75روپے،چائنہ لہسن55روپے،ادرک کے نرخ میں 25روپے کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر سبزیوں کی سپلائی مینجمنٹ میں بہتری،عید کے لئے زیادہ سبزیاں پہنچ گئیں ۔لاہور میں آلو،پیاز کے 30اضافی ٹرک،ٹماٹر کے 13،ادرک کی2،لہسن کے 6، ہری مرچ کے 7اورلیموں کے 3ٹرک پہنچ گئے۔دال چنا،ماش،مسور،کالاچنا،بیسن اوردیگر دالوں کے نرخ میں بھی 30روپے تک کمی ہوئی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 9ضروری سبزیوں کے کم نرخ برقرار رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کا حکم دیاہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ،کمشنر،ڈپٹی کمشنر اوردیگر انتظامیہ کو نرخ کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔

Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات