عید الاضحیٰ کے موقع پر شہر کے تفریحی مقامات کو برقی قمقموں سے سجا دیا،ترجمان پی ایچ اے

جمعہ 6 جون 2025 19:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر شہر کے تفریحی مقامات کو برقی قمقموں سے سجا دیا ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور دلکش ماحول مہیا کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

پی ایچ اے ترجمان کے مطابقراولپنڈی میں عیدِ قربان کے موقع پر تمام تفریحی مقامات میں عوام کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ،راولپنڈی میں سکستھ روڈ،چاندنی چوک،رحمان آباد اور علامہ اقبال پارک سمیت دیگر اہم مقامات کو برقی قمقموں سے خوبصورت انداز میں سجایا گیا جبکہ مختلف مقامات پر عید مبارک کے روشنیوں والے بورڈ بھی آویزاں کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :