موٹرسائیکل سوار4 مسلح افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کر دیا

جمعہ 6 جون 2025 21:55

موٹرسائیکل سوار4 مسلح افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2025ء) لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں موٹرسائیکل سوار چار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ پسند کی شادی پر ہونے والے تنازعہ کا نتیجہ ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان گھر میں گھس کر باپ 45سالہ سعید اور بیٹے 22سالہ شمشاد پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

مقتول شمشاد کے بھائی احسن کی پسند کی شادی پر تنازعہ کے باعث یہ واردات ہوئی۔ ملزمان واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔