Live Updates

ئ* ون اسٹاپ پروٹیکشن سینٹرز حکومت سندھ کا قابل تحسین اقدام ہے، ڈی آئی جی حیدر آباد

جمعہ 6 جون 2025 19:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2025ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج نے کہا ہے کہ ون اسٹاپ پروٹیکشن سینٹرز حکومت سندھ کا قابل تحسین اقدام ہے اس کے ذریعے تشدد کی شکار خواتین کو بروقت مختلف صورتوں میں مدد فراہم کرکے زندگی کی جانب لایا جا سکتا ہے۔خواتین کو عزت و تکریم نہ دینے والے معاشرے اپنی شناخت کھو دیتے ہیں او ایس پی سی حیدرآباد سینٹر کو سندھ بھر کیلئے ماڈل بنایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج آفس میں او ایس پی سی کے ریفرل پارٹنرز کے تعارفی اجلاس اور کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اہم سرکاری محکموں کے افسران اور او ایس پی سی کے نمائندگان و مختلف خدمات فراہم کرنے والی ایجنسیز کے فوکل پرسن نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے ون اسٹاپ پروٹیکشن سینٹر کی فعالیت کیلئے تمام ریفرل پارٹنرز کے مابین مثالی تعاون پر زور دیا ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے سینٹرز کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئی10 خواتین پولیس افسران و اہلکاران کی نامزدگی کا اعلان کیا جوسینٹر میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گی شہلا قریشی AIGP جینڈر بیس کرائم(صنفی بنیاد پر تشدد)اور ہیومن رائٹس نے محکمہ پولیس کی مختلف کمیٹیوں کے کردار کے بارے میں مفصل و جامع رپورٹ پیش کی انہوں نے کہا کہ پہلے اور دوسرے مرحلے میں 12،12 مراکز تعمیر کیے جائیں گے جبکہ تیسرے مرحلے میں صوبے میں 07 موجودہ خواتین پولیس اسٹیشن کی اپ گریڈیشن پر توجہ دی جائیگی۔

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین نے اجلاس کے شرکا کو اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے او ایس پی سی کے اقدام کو طویل المدتی پائیداری کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ضروریات کے اخراجات یا ایک وقف بجٹ لائن کی فوری ضرورت کی تجویز پیش کی۔ اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کی نمائندگی کرنے والے سرتاج عباسی نے ریفرل پارٹنرز کے کردار اور او ایس پی سی کے آپریشنل ماڈل پر بھرپور معلوماتی پریزینٹیشن پیش کی۔

اس اقدام کو آواز ll پروگرام کے تحت UNFPA اور پاتھ فائنڈر انٹرنیشنل کی حمایت حاصل ہے جسے برطانیہ کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے، ایڈوکیٹ روبینہ بروہی ,ایڈوکیسی اینڈ پالیسی منیجر پاتھ فائنڈر انٹرنیشنل نے اجلاس میں موجود معزز شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے او ایس پی سی کو صنفی بنیاد پر تشدد سے زندہ بچ جانے والوں کی باوقار انداز میں مدد اور یقینی تحفظ کے لئے قابل توسیع اور پائیدار ماڈل بنانے کے لئے مل کر کام کرنے اور انٹر ایجنسیز تعاون پر زور دیا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات