پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122مری عید الاضحیٰ کے موقع پر فرائض کی ادائیگی میں مصروف عمل

جمعہ 6 جون 2025 19:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر کامران رشید کی زیر نگرانی عیدالاضحیٰ تعطیلات پر بنائے جانے ایمرجنسی کور پلان کے مطابق ریسکیو 1122 مری کے اہلکار ایمرجنسی ریسورسز کے ہمراہ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ریسکیو اہلکار اسٹیشنز، خصوصی اہم پوائنٹس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ فیسیلیٹیشن سنٹرز پر اپنے فرائض سر انجام دینے میں مصروف عمل ہیں۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم اور ضلعی سنٹرل کنٹرول روم 24/7 آپریشنل، امدادی ہیلپ لائن 1122 پر موصول ہونے والی ہر ایک کال پر بروقت امدادی کارروائیوں کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ضلع مری اور تحصیل کوٹلی ستیاں کے کسی بھی علاقے سے موصول ہونے والی ایمرجنسی کال پر بروقت ریسکیو سروس فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :