شہری ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں، کمشنر ملتان

ہفتہ 7 جون 2025 11:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔عید کے موقع پر اپنے پیغام میں کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی خدمت کیلئے ضلعی انتظامیہ موجود ہے۔ ڈویژن بھر میں آلائشیں نالی، گلیوں میں پھینکنے پر دفعہ 144 نافذ ہے۔

(جاری ہے)

عامر کریم خاں نے کہا کہ سری پائے جلانے، نہروں میں نہانے پر بھی دفعہ 144نافذ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹال فری نمبر، سوشل میڈیا، کنٹرول رومز، وٹس ایپ نمبروں پر موصول تمام شکایات کو حل کیا جارہا۔ اس سلسلے میں واسا، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میپکو کا ڈی سی افس میں کنٹرول روم قائم کیا جاچکا ہے۔کسی بھی شکایت کی صورت میں رابطہ کیا جا سکتا ہے۔