Live Updates

ترجمان وزارت خزانہ حامدنواز وٹو کی اہل وطن کو عید کی مبارکباد

ہفتہ 7 جون 2025 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) ترجمان وزارت خزانہ حامدنواز وٹو نے اہل وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوشیوں کایہ موقع ہمیں یکجہتی، امید اور ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کا پیغام دیتا ہے۔

(جاری ہے)

عید الاضحیٰ کے موقع پر ہفتہ کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی پانچ کلیدی معاشی ترجیحات سے ہم ایک روشن، مستحکم اور تابناک مستقبل کی راہ پر گامزن ہیں۔ حکومت کی معاشی ترجیحات میں برآمدات کے ذریعہ معاشی ترقی، معاشی استحکام کی برقراری، ٹیکس اور اخراجات کے نظام کی بہتری، سماجی تحفظ کا فروغ اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ شامل ہیں۔

Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :