عید کے تین دنوں میں ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد سیاح گلیات میں داخل ہوئے،ڈی جی جی ڈی اے

پیر 9 جون 2025 18:50

عید کے تین دنوں میں ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد سیاح گلیات میں داخل ہوئے،ڈی ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) عیدالاضحی ٰکے تینوں دنوں میں گلیات میں سیاحوں کا ریکارڈ رش دیکھنے میں آیا۔ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی کے مطابق گلیات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد سیاح اور 35 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہوئیں۔ ہرنو سے ایک لاکھ سے زائد سیاح اور 20 ہزار گاڑیاں گلیات میں داخل ہوئیں جبکہ باڑیاں سے 75 ہزار سے زائد سیاح اور 15 ہزار گاڑیاں گلیات میں داخل ہو ئیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈوپلمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی کے مطابق عید کے موقع پر گلیات میں سیاحوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، جس میں اضافی عملہ تعینات کیا گیا۔ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا تمام عملہ عید کے تینوں دنوں میں پوری طرح متحرک اور ڈیوٹی پر موجود رہا تاکہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈوپلمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے صفائی، ٹریفک مینجمنٹ اور سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :