خانیوال، قریبی رشتے دار کی دوستوں کے ساتھ 17سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

جمعہ 6 جون 2025 22:12

خانیوال، قریبی رشتے دار کی دوستوں کے ساتھ 17سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی ..
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء) خانیوال میں درندہ صفت ملزمان نے نوجوان لڑکی کو نشہ آور شے پلا کر مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خانیوال میں 3 ملزمان نے 17 سالہ لڑکی کو نشہ آور شے پلا کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جس کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ چھب کلاں میں درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ لڑکی کی والدہ نے الزام لگایا ہے کہ قریبی رشتے دار نے ان کی بیٹی کو کام کروانے کے بہانے گھر بلایا اور نشہ پلا کر اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل حافظ آباد کے علاقے مانگٹ اونچا میں شادی شدہ خاتون کو شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

دوران زیادتی نہ صرف خاتون کی برہنہ ویڈیوز بنائی گئیں بلکہ انہیں سوشل میڈیا پر وائرل بھی کر دیا گیا، جس کے بعد ملک بھر میں شدید عوامی ردعمل دیکھنے میں آیا۔مذکورہ واقعے کی ایف آئی آر میں نامزد مرکزی ملزم خاور مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا۔