منڈی بہائو الدین‘ خاتون نے دوسری شادی کیلئے بیٹی کو قتل کردیا

مراد وال میں خاتون نے قتل کے بعد پھر اس کے اغوا کا ڈرامہ رچایا‘اعتراف جرم کرلیا، پولیس

پیر 9 جون 2025 12:35

منڈی بہائو الدین‘ خاتون نے دوسری شادی کیلئے بیٹی کو قتل کردیا
منڈی بہائوالدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)منڈی بہائو الدین میں خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق منڈی بہائوالدین کے علاقے مراد وال میں خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی 8 سال کی بچی کو قتل کیا اور پھر اس کے اغوا کا ڈرامہ رچایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ نے اعتراف جرم کرلیا ہے، خاتون سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق منڈی بہائوالدین میں دو روز قبل بچی لاپتہ ہوئی تھی جس کی لاش گزشتہ روز کھیت سے ملی تھی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔