وزارت خزانہ کی جانب سے اقتصادی جائز ہ 25-2024 پیر کو پیش کیا جائیگا

اتوار 8 جون 2025 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) وزارت خزانہ کی جانب سے اقتصادی جائز ہ 25-2024 پیر9 جون کو پیش کیا جائیگا ۔ تقریب کا انعقاد پاک سیکرٹریٹ کے پی بلاک میں بعد دوپہرہ ڈھائی بجے ہوگا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اقتصادی جائزہ رپورٹ کے اجراء کے موقع پر خطاب کرینگے جبکہ میڈیا کیلئے سوال و جواب کی نشست بھی منعقد ہوگی ۔ واضح رہے کہ اکنامک سروے 25-2024 میں قومی معیشت کی رواں مالی سال کے دوران کارکردگی کا جائزہ پیش کیا جائیگا ۔