سیالکوٹ، ڈائریکٹ تاریں ا ور میٹر میں ر دوبدل کرکے بجلی چوری کرنے والے13 افراد پکڑے گئے

اتوار 8 جون 2025 17:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) سیالکوٹ میں ڈائریکٹ تاریں ا ور میٹر میں ر دوبدل کرکے بجلی چوری کرنے والے13 افراد پکڑے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق تھانہ سول لائن پولیس نے ایس ڈی او گیپکو کی رپورٹ پر ڈائریکٹ تاریں اور میٹر میں ردوبدل کرکے بجلی چوری کرنے والے علی حسن،تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ شہابپورہ سے علی صدیق، تھانہ رنگپورہ کے علاقہ سے سید نجم عباس، تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ سے مبشر حسین، امانت علی، محمد ریاض، اسد علی، تھانہ مراد پور کے علاقہ سے شہزاد، پرویز،تھانہ اگوکی کے علاقہ سے عدنان طارق، تھانہ ستراہ کے علاقہ رانا شاہد، تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ سے عمران، تھانہ صدر پسرور کے علاقہ سے مراتب،تھانہ سبز پیر کے علاقہ سے محمد سرفراز کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :