ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر کا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ

اتوار 8 جون 2025 18:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصرنے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا،عید قربان پر صفائی سے متعلق موصول شکایات کے اندراج، کارروائی اور حل کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر سی ای او رؤف احمد نے ڈپٹی کمشنر کو کنٹرول روم میں شکایات کے رسپانس ٹائم، فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی اور نگرانی کے نظام پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے عوامی شکایات کا مختصر وقت میں ازالہ کرکے شکایت کنندگان کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی اور شکایات کے فوری حل، فیلڈ اسٹاف کی بروقت روانگی اور مؤثر فالو اپ پر زور دیتے ہوئے میڈیا رپورٹس پر فوری اور سنجیدہ ردعمل دینے کی بھی تاکید کی۔انہوں نے شکایات کے حل میں تاخیر پر متعلقہ افسران سے بازپرس کا بھی حکم دیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کا کنٹرول روم میں موجود عملے سے انفرادی ملاقات، کارکردگی پر اظہارِ اطمینان کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت فیصل آباد میں صفائی کے خصوصی انتظامات کے تحت صفائی آپریشن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ عید قربان پر شہر کو صاف ستھرا، بدبو سے پاک اور کوڑا کرکٹ سے محفوظ جارہا ہے جس کیلئے ضلعی انتظامیہ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور دیگر ادارے مربوط انداز میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔