Live Updates

سپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی بجٹ 26-2025کےلئے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دیدی

وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا بعدازاں 13 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا، سردارایازصادق

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 9 جون 2025 10:05

سپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی بجٹ 26-2025کےلئے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 جون 2025)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 26-2025کےلئے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دیدی،وفاقی بجٹ 202526ء 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا بعدازاں 13 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا،سردار ایاز صادق کاکہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کو قواعد کے مطابق بحث کیلئے وقت دیا جائے گا، وفاقی بجٹ پر بحث 21 جون تک جاری ہے گی۔

انہوں نے کہا کہ 22 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔ 23 جون کو قومی اسمبلی میں 2025- 26ءکے مختص کردہ ضروری اخراجات پر بحث ہوگی۔ 24 اور 25 جون کو ڈیمانڈز، گرانٹس، کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔

(جاری ہے)

سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ 24 اور 25 جون کو ڈیمانڈز، گرانٹس، کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔ 26 جون کو فنانس بل کی قومی اسمبلی سے منظوری ہوگی۔

27 جون کو سپلیمنٹری گرانٹس سمیت دیگر امور پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں ردو بدل کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھاکہ 26-2025 کا بجٹ 10 جون کو ہی پیش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ قومی اقصادی کونسل کے اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے لیکن سالانہ بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا۔

نئے مالی سال کے بجٹ کو آئی ایم ایف کی مشاورت سے حتمی شکل دی جارہی تھی۔ سیکریٹری خزانہ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے باہر صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاتھاکہ وفاقی بجٹ دس جون کو ہی پیش ہوگا۔وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ نئے مالی سال کے بجٹ اہداف اور ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

نئے مالی سال کے بجٹ کو آئی ایم ایف کی مشاورت سے حتمی شکل دی جارہی ہے۔وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا تھا کہ ایک ہی روز میں قومی اقتصادی کونسل اجلاس کا انعقاد اور اکنامک سروے کا اجرا ممکن نہیں ہوگا۔روایتی طور پر قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس اور بجٹ کے درمیان دو دن کا وقفہ رکھا جاتا تھا تاکہ ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دینے کے بعد بجٹ میں شامل کیا جا سکے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ایک ہی دن این ای سی اور اکنامک سروے جاری کرنا ممکن نہیں ہو گا۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات