Live Updates

لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد و جامشورو کے ایم ایس کا ہسپتال کا دورہ

پیر 9 جون 2025 11:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد و جامشورو کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر علی اکبر ڈاہری نے عید الاضحیٰ کے دوسرے روز رات گئے اچانک ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مختلف شعبوں کے اعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیم بھی موجود تھی۔ ڈاکٹر علی اکبر ڈاہری نے دورے کے دوران آئی سی یو، نیفرالوجی وارڈ، ایمرجنسی، آر ایم او آفس، سی ٹی اسکین یونٹ سمیت دیگر اہم شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی کے انتظامات، طبی عملے کی حاضری اور ڈیوٹی پر موجودگی کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ ایم ایس ڈاکٹر علی اکبر ڈاہری نے اس موقع پر مختلف وارڈز میں داخل مریضوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور فوری بہتری کے لیے عملے کو احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ہسپتال میں طبی سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانے، صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے اور عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کیں۔ ڈاکٹر علی اکبر ڈاہری کا کہنا تھا کہ مریضوں کو بہترین علاج اور سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے ہسپتال انتظامیہ ہمہ وقت سرگرم عمل ہے
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :