سیالکوٹ، دو نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے

پیر 9 جون 2025 11:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) سیالکوٹ میں دو نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کھمبرانوالہ کے مقام پرپیش آیا جہاں دو نوجوان نہر اپر چناب میں نہا رہے تھے کہ اچانک گہرے پانی میں جانے کے باعث ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122پر اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے فوری و بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئےنہر میں ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کو غوطہ خوری کے بعد باہر نکال لیا۔

ریسکیو 1122 کے اہلکار متاثرہ نوجوانوں 23 سالہ حمزہ جو کہ سیالکوٹ کے محلہ امام صاحب کا رہائشی تھا اور 22 سالہ برہان جو کہ مظفر پور کا رہائشی تھا کو باہر نکالنے کے بعد CPRکرتے ہوئے بچانے کی پوری کوشش کی گئی لیکن وہ دونوں جانبر نہ ہو سکے۔ ریسکیو 1122 نے ضروری کارروائی کے بعددونوں نوجوانوں کی لاشوں کوان کے لواحقین کے سپرد کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :