لاس اینجلس میں احتجاج کے دوران صدر ٹرمپ کا دو ہزار نیشنل گارڈز اہلکار تعیناتی کا حکم

پیر 9 جون 2025 12:05

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے لاس اینجلس میں وفاقی اہلکاروں، امیگریشن چھاپوں کے بعد مظاہروں کے بعد دو ہزار نیشنل گارڈ فوجی تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے خبردار کیا کہ اگر لاس اینجلس میں تشدد جاری رہا تو پینٹاگون ایکٹیو ڈیوٹی فوجیوں کو بھی تعینات کرنے کے لیے تیار ہے، جو قریبی کیمپ پینڈلٹن میں موجود میرینز ہائی الرٹ پر ہیں۔

ہفتے کے روز احتجاج میں شریک تقریبا 100 مظاہرین کو پیرا مانٹ علاقے میں وفاقی ایجنٹس کے ساتھ تنازع کا سامنا تھا، جہاں بعض مظاہرین میکسیکن پرچم لہرا رہے تھے اور کچھ نے ماسک پہن رکھے تھے۔ ہفتے کی رات شہر کے وسطی حصے میں ہونے والے دوسرے مظاہرے میں تقریبا 60 افراد شریک ہوئے، جو نعرے لگا رہے تھے۔