رحیم یارخان،پولیس مقابلے میں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

پیر 9 جون 2025 14:10

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) تھانہ صدر صادق آباد میں پولیس مقابلے میں ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق پولیس پارٹی نے ناکہ بندی پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت عرفان کھرل کے نام سے ہوئی ہےجس کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پستول 30بور اور متعدد گولیاں برآمد کر لی گئیں، ہلاک ہونے والا ڈاکو ڈکیتی اور راہزنی جیسے سنگین واقعات میں ملوث تھا ۔ڈاکو کی نعش ہسپتال بھجوا کر قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او رحیم یارخان عرفان علی سموں نے کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔