
راولپنڈی،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عید صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل،72 گھنٹوں میں 20 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں تلف
قربانی والے مقامات کی عرق گلاب اور فینائل سے فوری طور پر دھلائی کی گئی، سیف سٹی میں قائم کنٹرول روم سے بھی صفائی آپریشن کی نگرانی
پیر 9 جون 2025 15:55
(جاری ہے)
راولپنڈی ڈویژن میں 22 کنٹرول رومز قائم کیے گئے، 800 سے زائد شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا۔
علاوہ ازیں 73 مستقل اور 168 عارضی کلیکشن پوائنٹس سے آلائشوں کو بروقت اٹھایا گیا۔عید کے پہلے دن 9085 ٹن اور دوسرے دن 9734 ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں جبکہ 17 ڈمپ سائٹس پر 34 خندقوں میں آلائشیں دفن کر کے چونا ڈالا گیا۔راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، مری، تلہ گنگ، ٹیکسلا، گوجرخان سمیت ہر تحصیل میں ٹیمیں متحرک رہیں، 135 بڑی اجتماعی قربان گاہوں پر خصوصی عملہ تعینات رہا، عوام کو سوشل میڈیا اور ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی آگاہی دی گئی۔دوسری جانب اسلام آباد میں صفائی آپریشن عید کے تیسرے روز بھی جاری رہا، عید کے دوسرے دن تک 65 ہزار 138چھوٹے اور 46 ہزار 52 بڑے جانوروں کی آلائشیں اکٹھی کی گئیں۔عید کے دوسرے روز مجموعی طور پر 502 ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں جبکہ 12 ہزار 373 بڑے اور 17 ہزار 695 چھوٹے جانوروں کی آلائشیں اکٹھی کی گئیں۔ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ قربانی والے مقامات کی عرق گلاب اور فینائل سے فوری طور پر دھلائی کی گئی، سیف سٹی میں قائم کنٹرول روم سے بھی صفائی آپریشن کی نگرانی کی جاتی رہی ہے۔ڈی سی اسلام آباد نے یہ بھی بتایا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ آلائشیں کھلے مقامات پر ہرگز نہ پھینکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.